چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا سے تاجک وزیردفاع کرنل جنرل صبیرضادہ امام علی عبدالرحیم نے ملاقات کی جس دوران دوطرفہ دلچسپی کے امور بالخصوص موجودہ علاقائی وعالمی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ پاکستان پر آئے تاجک وزیردفاع نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات مین دوطرفہ دلچسپی کے امور بالخصوص موجودہ علاقائی وعالمی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ دوطرفہ دفاعی تعاون کومزید وسعت دینے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
جنرل ساحرشمشاد مرزا نے کہا کہ دونوں ممالک علاقائی امن واستحکام کے فروغ کیلئے دفاعی تعلقات مضبوط بنا رہے ہیں۔تاجک وزیردفاع نےدہشتگردی کیخلاف جنگ اورقیامِ امن کیلئےپاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کوسراہا۔ جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرزآمدپرمعززمہمان کوتینوں مسلح افواج کےدستوں نے سلامی بھی دی۔






















