رواں ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں تین دن مندی اور دو دن تیزی ریکارڈ کی گئی۔
پاک افغان مذاکرات میں آتے اتار چڑھاؤ اوربھارت کی گیدڑ بھپکیوں سےاسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کار محتاط ہوگئے،میوچل فنڈزشیئر مارکیٹ سے آؤٹ لیکن کمپنیز اور بڑے انفرادی سرمایہ کار " ان " رہے۔
رواں ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں تین دن مندی اوردو دن تیزی ریکارڈ کی گئی،100 انڈیکس ہفتے بھرمیں 2038 پوائنٹس کی کمی سے 159592 پوائنٹس پرآگیا،جس کے بعد مارکیٹ ایک لاکھ 62 ہزار،ایک لاکھ 61اور ایک لاکھ 60 ہزار پوائنٹس کی تین حدیں گنوا بیٹھی۔
100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 163935 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 158252 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی،رواں ہفتے مارکیٹ میں 181 ارب روپے مالیت کے 4 ارب 43 کروڑ شئیرز کے سودے ہوئے،گزشتہ ہفتے کےمقابلے میں اس ہفتے کاروباری حجم 40 فیصد نیچے آیا،مارکیٹ کیپٹلائزیشن 275 ارب روپے کم ہو کر 18287 ارب روپے پرآگئی۔۔




















