پاکستان مختلف اصلاحات کیلئے ایک ارب ڈالرکا بیرونی قرضہ حاصل کرے گا، قرضہ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے حاصل کیا جائے گا۔
وزارت خزانہ کی دستاویز کےمطابق ایف بی آر،ادارہ شماریات،وزارت تجارت اور پاور ڈویژن میں اصلاحات کا پلان ہے،پاکستان مختلف اصلاحات کیلئے 1ارب ڈالرکا بیرونی قرضہ حاصل کرےگا،وزارت خزانہ نےقرضوں کو بجٹ سپورٹ کےطور پرحاصل کرنےکی تجویز دی،قرضہ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے حاصل کیا جائے گا۔
دستاویز کےمطابق ٹیکس اورمالیاتی شعبےمیں اصلاحات کیلئےعالمی بینک 60 کروڑ ڈالرفراہم کرے گا،
ایشیائی ترقیاتی بینک سرکاری اداروں میں بہتری کیلئے 40 کروڑ ڈالردے گا،دونوں قرضوں کےحصول کیلئے کنسیپٹ کلیئرنس پیپر سی ڈی ڈبلیو پی میں پیش کردی گئی۔
دستاویز کےمطابق ٹیکس وصولیوں میں انکم ٹیکس کا حصہ 55 فیصد تک بڑھانے کا ہدف ہے،منصوبے کا مقصد مالیاتی نظم و نسق اورشفافیت کو مضبوط بنانا ہے،اے ڈی بی قرض پروگرام کے تحت 40 سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کا پلان ہے۔




















