پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک لاکھ 62 ہزارپوائنٹس کی حد برقرارنہ رکھ سکی، ہنڈریڈ انڈیکس ایک ہزار 521 پوائنٹس کمی کےبعد ایک لاکھ 61 ہزار 282 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاو کا رجحان دیکھا گیا، دوران ٹریڈنگ مارکیٹ میں 581 پوائنٹس کی تیزی اور 1600 پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی ۔ کاروبارکےاختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک ہزار 521 پوائنٹس کمی کے بعد ایک لاکھ 61 ہزار 282 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مارکیٹ میں 37 ارب 17 کروڑ روپے مالیت کے 90 کروڑ شیئرزکا لین دین ہوا۔





















