چئیرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ راوں سال انفرادی ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا۔
حکومتی معاشی ٹیم کی ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں مشترکہ پریس کانفرنس میں چئیرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نےگفتگو کرتےہوئےکہا ایک سال میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی 1.5 فیصد اضافہ ہوا، اٹھارہ فیصد اضافے کےساتھ ٹیکس ریٹرن کی تعداد 49 لاکھ سے بڑھ کر 59 لاکھ ہوگئی ہے۔
چیئرمین ایف بی آرراشد محمود لنگڑیال نےمزیدکہا ایک سال میں گوشواروں میں 18 فیصد اضافہ ہوا،انکم ٹیکس گیپ 1.7 ٹریلین روپے ہے، اس میں سے ٹاپ ون آمدن والوں کاٹیکس گیپ 1.2ٹریلین روپے ہے،باقی لوگوں کا انکم ٹیکس گیپ 200 ارب روپے ہے،ٹیکس اصلاحات میں وقت درکار ہوتا ہے۔




















