کراچی میں ہیوی ٹریفک بے قابو ،24 گھنٹوں کے دوران تین افرادکی جان لےلی ۔
کراچی میں24گھنٹےمیں ہیوی ٹریفک نےتین افرادجان لےلی تین ہٹی مزارکےقریب ٹرک کی موٹرسائیکل کوٹکر واقعےمیں 35 برس کاحمادجاں بحق،40 برس کا امین شدیدزخمی ہوگیا،ڈرائیورموقع سےفرار ہوگیا،پولیس نے ٹرک تحویل میں لےلیا۔
ادھرماڑی پورٹرک اڈاکےقریب تیزرفتارٹرک کی ٹکرسےموٹرسائیکل سوارجاں بحق ہوگیادوسری جانب قائد آباد پرآئل ٹینکرکی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار عمران جاں بحق ہوا،جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی افراد کو سول اور جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔






















