پنجاب بور کونسل کے انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔
راولپنڈی
پنجاب بار کے انتخابات میں راولپنڈی کی پانچ نشستوں میں سے ملک فخر حیات 2927 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔
پنجاب بار کونسل کی راولپنڈی کی پانچ نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ ملک فخر حیات انتیس سو ستائیس ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔ حسن عباس شاہ نے 2020ووٹوں کے ساتھ دوسری اور شاہد محمود عباسی نے 1738 ووٹ لے کر تیسری پوزیشن لی۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک 1730 ووٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے جبکہ چوہدری قیصر مشتاق نے سولہ سو نواسی ووٹوں کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی ۔ جیتنے والے وکلا اور ان کے حامیوں کی جانب سے جشن منایا گیا اور آتش بازی بھی کی گئی۔ سرکاری نتائج کا اعلان سوموار تین نومبر کو کیا جائے گا۔
سرگودھا
سرگودھا کی دو نشستوں پر ارشد ہنجرا اور میاں عبدالقدیر جالپ کامیاب ہو گئے ہیں ، ارشد ہنجرا نے 1621، میاں عبدالقدیر جالپ نے 1568 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔
رحیم یار خان
رحیم یار خان سیٹ پر عبدالباسط خان نے 192حاصل کر کے کامیب ہو گئے ہیں، اختر علی چہوڑ 187اور راؤ عبدالرؤف نے 175 ووٹ حاصل کیئے ۔بارایسوسی ایشن کے 505 میں سے 402 وکلا نے ووٹ کاسٹ کیے۔
بہاولپور
بہاولپورسیٹ پرذیشان حیدر265 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ افضل نے 200 ، ناصرجوئیہ نے144 ووٹ حاصل کئے۔
بہاولنگر
بہاولنگرسیٹ پرمحمد عمران نے 145،مسعودالراشد نے125، عمران چٹھہ نے 102 ووٹ حاصل کئے۔
ریٹرننگ آفیسر ایڈیشنل سیشن جج شہباز اقبال تارڑ نے رزلٹ جاری کردیا






















