سندھ ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا بار کونسل کے انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں ۔
سندھ بار کونسل
سندھ بار کونسل کے انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے ، کشمور اور جیکب آباد نشست کے انتخابات میں آزاد امیدوار کامیاب ہو گئے ہیں، آزاد امیدوار عبدالغنی بجارانی 861 ووٹ لیکر جیت گئے ، مدمقابل پیپلز لائرز فورم کے امیدوار احمد رضا سندرانی 716 ووٹ لے سکے، آزاد امیدوار نے پیپلز لائرز فورم کے امیدوار کو 145 ووٹ سے شکست دے دی۔ آزاد امیدوار عبدالغنی بجارانی کی جیت پر وکلاء جشن منا رہے ہیں ۔
گھوٹکی سے سندھ بار نشست پر پروگریسو لائرز کے عبدالرزاق مہر 260 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ہیں، سندھ نیشنل لائرز کے چودری شاہد راجپوت 98 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
نوشہروفیروز
نوشہروفیروز میں لائرز فورم کے امیدوار عبدالستار لہرانی 559 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں، نثار ملاح 225 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔
بلوچستان بار کونسل
پشین سے پروفیشنل پینل کے امیدوار نجیب اللہ کاکڑ 21 جبکہ افضل ہریفال 20 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں ، نوشکی سے پروفیشنل پینل کے امیدوار عطاء اللہ لانگو اور اکبر شاہ 10، 10 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں، کوئٹہ کے پولنگ اسٹیشن پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
خیبرپختونخوا بار کونسل
خیبر پختونخوا بار کونسل کے انتخابات کے غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے ، ایبٹ آباد سے سید شاہ فیصل ایڈووکیٹ اورمحمد علی خان ایڈووکیٹ کامیاب ہو گئے ہیں ۔






















