ایک دن کے وقفے کے بعد عالمی و مقامی مارکیٹس میں سونا پھر سستا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے دام 1600 روپے کم ہو کر 422562 روپے پر آ گئے،اس کے علاوہ 10گرام سونےکی قیمت 1372 روپے کی کمی سے 362278 روپے ہوگئی۔
جبکہ ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 65 روپے کم ہوکر 5127 روپے رہی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 16 ڈالر سستا ہوکر فی اونس سونا 4002 ڈالر پر آگیا ہے۔





















