بھارتی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے شریاس ایئر کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ ٹھیک ہیں اور اگلے چند دن تک انکی نگرانی کی جائے گی۔
شریاس ایئر آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکارہوئے تھے اور انہیں کیچ پکڑتے ہوئے پسلیوں میں چوٹ آئی جس کے بعد انہیں آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق شریاس ایئر کو اندرونی بلیڈنگ ہوئی جس کی وجہ سے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کرنا پڑا۔
آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز سے قبل پریس کانفرنس کے دوران بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے اپنے بیان میں کہا کہ شریاس ٹھیک ہو رہا ہے۔
سوریا کمار کا کہنا تھا کہ یہ افسوسناک ہے جو بھی ہوا، لیکن ڈاکٹر اس کی دیکھ بھال کر رہے ہیں اور اگلے چند دنوں تک اس کی نگرانی کی جائے گی لیکن پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں۔






















