اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر احسن بختاوری کا کہنا ہے کہ نان فائلرز کو فائلر بنانے کیلئے پرکشش مراعات متعارف کرائی جائیں۔
صدر اسلام آباد چیمبر احسن بختاوری نے ٹیکس نیٹ میں اضافے کیلئے اہم تجاویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کے کمرشل کنکشن کا اجرا این ٹی این سے مشروط کیا جائے اور نان فائلرز کو فائلر بنانے کیلئے پرکشش مراعات متعارف کرائی جائیں۔
احسن بختاوری کا کہنا تھا کہ 17 سے 20 لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا ٹارگٹ اہم ہے اس کے لئے فائلرز کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور ٹیکس نظام سہل بنایا جائے جبکہ عام آدمی پر بوجھ ڈالنے کے بجائے نادہندگان سے ٹیکس وصول کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ میں اضافے کیلئے نادرا سمیت دیگر اداروں سے بھی مدد لی جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نوٹسز کے اجرا سے قبل متعلقہ چیمبرز یا مارکیٹ کمیٹیوں کو اعتماد میں لیا جائے، تاجر برادری حکومت اور قومی اداروں کی پشت پر ہے۔