وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام ہو گا ۔ جس میں اہم قومی امور پر غور کیا جائے گا۔
افغانستان کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر بھی کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا جائےگا ۔ مذہبی جماعت پر پابندی کا معاملہ بھی زیرغور آنے کا امکان ہے ۔
اجلاس میں وزیراعظم ملک کے داخلی اور خارجہ امور پر اظہار خیال کریں گے۔ اجلاس میں ملک کی اقتصادی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ افغانستان کے ساتھ حالیہ جنگ بندی معاہدے کے بعد کی صورتحال پرغورہوگا ۔ ای سی سی اور کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے اہم فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔






















