پاک افغان جنگ بندی معاہدے کو پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دیا گیا ہے، معاہدہ دراصل پاکستان کےواضح اورغیرمبہم مطالبے کی جیت ہے۔
پاکستان کے واضح اور غیر مبہم مطالبے کی جیت ہوئی، افغانستان سے دہشت گردوں کی حمایت اورسہولت کاری کے خاتمے کا تقاضا کیا گیا تھا، پاکستان نے پوزیشن آف اسٹرینتھ سے مذاکرات کرکے معاہدہ کیا۔
معاہدہ افواجِ پاکستان کے پہلے زمینی سطح پر سخت سبق سکھانے کے بعد عمل میں لایا گیا، درحقیقت افغانستان کا کوئی مطالبہ تھا ہی نہیں، پاکستانی مطالبہ تسلیم کیا گیا اور پورا کیا گیا۔
معاہدے کے تحت پاکستانی سرزمین پرافغانستان سے دہشت گردی کا سلسلہ فی الفور بند ہوگا، استنبول میں پچیس اکتوبر کو دوبارہ وفود میں ملاقات ہوگی، معاملات پر تفصیلی بات ہوگی، معاہدے سے بھارت کو سب سے زیادہ مایوسی ہوئی جبکہ بھارتی سازشیں دھری کی دھری رہ گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں ہونے والے 13 گھنٹے طویل مذاکرات کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئے جن کے نتیجے میں دونوں ممالک نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کرلیا۔






















