امریکا کی مختلف ریاستوں میں صدرٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے۔
واشنگٹن، نیویارک، لاس اینجلس، ورجینیا سمیت دیگر شہروں میں "نوکنگز" کے عنوان سے بڑی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ لوگ سڑکوں پر نکل آئے ۔ امریکا بھر میں ڈھائی ہزار مظاہرے ہوئے ۔ شہریوں نے بادشاہت نامنظور کےنعرے لگائے۔
جرمن دارالحکومت برلن اور لندن میں بھی امریکی سفارتخانوں کے باہر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ ٹرمپ کی حکومت جارحانہ اور آمرانہ ہو چکی ہے، امریکی عوام امیگریشن، تعلیم اور سکیورٹی سے متعلق پالیسیوں پر احتجاج کررہے ہیں۔
واضح رہے امریکہ میں احتجاج ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب سیاسی تعطل سے وفاقی حکومت شٹ ڈاؤن کا شکار ہے۔






















