تحریک انصاف کے سابق ایم این اے سردار عاشق گوپانگ اور سردار عامر طلال گوپانگ مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سابق ایم این اے سردار عاشق گوپانگ اور سردار عامر طلال گوپانگ نے مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ، دونوں رہنمائوں نے ملاقات میں نوازشریف اور شہبازشریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔
مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سردار عاشق گوپانگ اور سردار عامر طلال گوپانگ کو پارٹی میں شمولیت پر خوش امدید کہا اور مبارک دی۔اورکہا کہ اجتماعی کوششوں سے پاکستان کو معاشی بحرانوں سے نکالیں گے۔ مسلم لیگ ن کی مظبوطی پاکستان کی معاشی بحالی اور عوام کی خوشحالی ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے موقع دیا تو عوام کو معاشی تکلیفوں سے نجات دلائیں گے ۔ جنوبی پنجاب سمیت پورے پاکستان میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے۔