جعفر آباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار بائی پاس زیرو پوائنٹ پر زور دار دھماکے کے نتیجے میں 12 سال کا بچہ جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ ایک بچے کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
پولیس کے مطابق دونوں بچے بائی پاس پر مزدوری کرتے تھے، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ہیں، زخمی بچے کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی۔






















