متحدہ عرب امارات میں سونے کی فی گرام قیمت 1.50 درہم اور 10 گرام نرخ 15 درہم بڑھ گئے۔
رپورٹ کے مطابق دبئی گولڈ مارکیٹ میں 17 نومبر کو 24 قیراط سونے کی فی گرام قیمت میں 1.50 درہم اضافہ ہوا جس کے بعد نرخ 240.25 درہم پر آگئے۔
متحدہ عرب امارات میں 10 گرام سونے کے نرخ مجموعی طور پر 15 درہم اضافے سے 2 ہزار 402.50 درہم ہوگئے۔
یو اے ای گولڈ مارکیٹ 13 نومبر کو دس گرام سونے کے نرخ 2345 درہم تھے جو 4 روز کے دوران 57.50 درہم اضافے سے 2402.50 درہم پر آگئے۔
رپورٹ کے مطابق دبئی میں 22 قیراط سونے کی فی گرام قیمت بھی 1.25 درہم اضافے سے 222.50 درہم پر آگئی جبکہ 10 گرام نرخ 12.50 درہم بڑھ کر 2 ہزار 225 درہم ہوگئے۔
واضح رہے کہ آج پاکستان میں فی تولہ سونا 2200 روپے اضافے دو ماہ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے پر آگیا۔