متحدہ عرب امارات میں درہم کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ تگڑا ہوگیا، بھارتی روپیہ مہنگا اور بنگلہ دیشی ٹکے کے نرخ مستحکم رہے۔
عرب میڈیا کے مطابق 17 نومبر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں یو اے ای درہم 24 پیسے کمی سے 77.80 روپے پر آگیا۔
رپورٹس کے مطابق اب ایک ہزار پاکستانی روپے میں 12.85 درہم ملیں گے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی روپیہ ایک پیسے اضافے سے 22.56 اور بنگلہ دیشی ٹکا 30.05 پر مستحکم ہیں۔
واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کے مطابق آج انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 88 پیسے سستا ہوکر 286 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔