پشاور میں بھانہ ماڑی کے علاقے میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے وقت موبائل معمول کے گشت پر تھی۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور تفتیشی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔






















