سندھ کے ضلع خیرپور میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلئے گئے ہیں،کنویں سے ساڑھے22ملین معکب فٹ یومیہ گیس اور 690 بیرل یومیہ کنڈینسیٹ ملے گا۔
تفصیلات کےمطابق ملک میں توانائی کےشعبے سےاچھی خبرسامنے آئی ہے،جہاں تیل اورگیس کے نئےذخائر سےمتعلق او جی ڈی سی کو بڑی کامیابی ملی ہے۔
ترجمان اوجی ڈی سی کےمطابق سندھ کےضلع خیرپورمیں بترسم ایسٹ ون کنویں سےگیس اورکنڈینسیٹ دریافت ہوا ہے،کنویں سےساڑھے22ملین معکب فٹ یومیہ گیس اور 690 بیرل یومیہ کنڈینسیٹ ملے گا
یہ کنواں 30 جون 2025 کو کھودا گیا تھا جس کی گہرائی 3 ہزار 800 میٹر تک رکھی گئی،ملکی توانائی کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ،طلب و رسد میں فرق کم ہوگا،نئی دریافت سے تیل اور گیس کے امپورٹ بل میں بھی نمایاں کمی ہوگی۔






















