فلپائن کے وسطی علاقوں میں 6.9 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی،حکام کے مطابق ہلاک افراد کی تعداد 60 ہوگئی ۔
امریکی جیولوجیکل سروے کےمطابق زلزلے کا مرکز فلپائن کے علاقے پالمپون کے مغرب میں تھا، زیرزمین گہرائی دس کلو میٹر ریکارڈ کی گئی،زلزلے سےمتعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے،ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وسطی ساحلی علاقے میں زلزلے کے بعد آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے ہیں جس کے باعث لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔





















