انڈونیشیا میں اسکول کی عمارت گر گئی، 3 جاں بحق 99 زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق مشرقی جاوا میں بورڈنگ اسکول کی عمارت گرنے سے تین افراد جاں بحق ہوئے، 38 افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر بچے ہیں،ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈنگ اسکول میں 12 سے 17 برس کی عمر کے بچے موجود تھے،ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔






















