وہاڑی میں ہیڈ اسلام کے قریب کار اور بس میں خوفناک تصادم کے نتیجہ میں چھ افراد جاں بحق دو زخمی ہوگئے۔
ہیڈ اسلام کے قریب کار سامنے سے آنیوالی بس کےنیچےجاگھسی حادثہ میں کارسوارچھ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئےجبکہ بس ڈرائیور اور کنڈکٹر زخمی ہیں،حادثہ کا شکارہونیوالی کار میں 6 افراد سوار تھے فیصل آباد کے رہائشی تھے وہ حاصل پور جارہے تھے۔
ریسکیو کےمطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،کارمکمل طور پرتباہ ہوگئی ریسکیو 1122کے اہلکاروں نےکاراوربس کی باڈی کاٹ کر لاشیں نکالی جبکہ دونوں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔






















