وفاقی حکومت نےٹیلی کام انفراسٹرکچرشیئرنگ فریم ورک کی منظوری دیدی ہے ، ٹیلی کام انفراسٹرکچر شیئرنگ فریم ورک پی ٹی اےکی جانب سےتیارکیاگیاتھا ۔
پی ٹی اے نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ فریم ورک وزارت آئی ٹی اورٹیلی کام شعبےکی مشاورت سےتیارکیاگیا، یہ فریم ورک لائسنس دہندگان کوریگولیٹری میکانزم فراہم کرے گا،صارفین کو سستی اورمعیاری ٹیلی کام سروسزکی صورت میں فائدہ پہنچےگا،4جی اور5جی کی توسیع کیلئےٹیلی کام انفراسٹرکچرشیئرنگ کی بہت ضرورت تھی۔