متحدہ عرب امارات میں درہم کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ تگڑا ہوگیا، بھارتی روپیہ اور بنگلہ دیشی ٹکے کے نرخ مستحکم رہے۔
عرب میڈیا کے مطابق 16 نومبر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں یو اے ای درہم 55 پیسے کمی سے 77.90 روپے پر آگیا۔
رپورٹس کے مطابق اب ایک ہزار پاکستانی روپے میں 12.83 درہم ملیں گے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی روپیہ 22.55 اور بنگلہ دیشی ٹکا 30.05 پر مستحکم ہیں۔
واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کے مطابق آج انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 76 پیسے کمی سے 287 روپے 38 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے کمی سے ہوکر 289 روپے پر بند ہوا۔