کے الیکٹرک نے کراچی کے دو گیس پاور پلانٹس بند کرنے کا اعلان کر دیاہے، کے الیکٹر نے گیس بحران سےپاورپلانٹس کی بندش پرشیئر ہولڈرز اور نیپرا کو آگاہ کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹر کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ کورنگی ٹاؤن گیس ٹربائن پاوراسٹیشن اور سائٹ گیس ٹربائن پاور اسٹیشن مستقل بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دونوں پاوراسٹیشن کو بند کرنے کی منظوری دی، مقامی گیس کی عدم فراہمی اور درآمدہ ایل این جی پر انحصار کا تجربہ بھی ناکام رہا۔






















