کراچی میں قتل ہونےوالےتین خواجہ سراوں کاپوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔
کراچی کےعلاقےسپر ہائی وےناگوری سوسائٹی میں گزشتہ روزقتل ہونے والے تینوں خواجہ سراوں کی لاشوں کاپوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا،خواجہ سراؤں کو متعدد گولیاں ماری گئی تھیں تینوں کی موت خون زیادہ بہنے کی وجہ سے ہوئی۔
ڈاکٹرسمعیہ کے مطابق تینوں خواجہ سرا بائیولوجیکل مرد تھے،خواجہ سراؤں کو متعدد گولیاں ماری گئی تھیں،لاشوں سے سیمپل لے لیے ہیں۔





















