ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل تین دن تک اضافے کے بعد آج معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اب سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 14 ہزار 300 ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 428 روپے کم ہوکر ایک لاکھ83 ہزار728 روپے ہو گیا ہے،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالرکم ہوکر 1966 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔