چترال شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش، متعدد برساتی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی،گرم چشمہ روڈ ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند، ایک گاڑی سیلاب برد ہوگئی
بارش سے چترال گرم چشمہ مین روڈ کومختلف مقامات پرسیلابی ریلے آنے سےہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا،گرم چشمہ روڈ پرایک سوزوکی گاڑی سیلابی ریلےمیں بہہ گئی،تاہم گاڑی سے سواری برقت اترنے کےباعث جانی نقصان نہیں ہوا۔
روڈ کی بندش سےمسافروں کوآمدروفت میں مشکلات کاسامنا ہے،درجنوں گاڑیاں دونوں اطراف پھنسے ہوئے ہیں،ضلعی انتظامیہ کے مطابق چترال گرم چشمہ روڈ کی صفائی اوربحالی کے لئےمشینری لگادی گئی ہے،موسم سازگارہونےکی صورت میں روڈ جلد کھول دیاجائیگا،محکمہ موسمیات نے آج چترال بھرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔






















