روس کے علاقے کمچاتکا میں ایک بار پھر زور دار زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کےمطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی،جس کی گہرائی 39 کلومیٹر تھی،جس کے بعد روس کے مشرقی ساحلوں میں سونامی وارننگ جاری کردی گئی۔
اس سے قبل اس علاقے میں 8.8 شدت کا زلزلے آیا تھا،جو اب تک ریکارڈ کیا گیا چھٹا سب سے طاقتور زلزلہ ہے۔





















