یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے بعد ملازمین کے لیے حکومتی پیکیج کا اعلان کردیاگیا،ریگولر ملازمین کو زیادہ سے زیادہ ساڑھے 15 لاکھ اور کم سے کم 25 لاکھ سے زائد فی کس رقم ملے گی۔
دستاویز کےمطابق 230 ریگولرملازمین کی ریٹائرمنٹ میں 2 سال یا کم عرصہ باقی ہے،ریٹائر ہونے کے قریب ملازمین کو 15 لاکھ 52 ہزار روپے فی کس ملیں گے،20 سال سے زائد ملازمت مکمل کرنے والے ملازمین کیلئے 2 ارب 21 کروڑ مختص کیا گیا ہے۔
دستاویزات کےمطابق 20 سال سےزائد نوکری کرنے والا ہرملازم 34 لاکھ 43 ہزار روپے لےگا،20 سال سے کم سروس پرریگولرملازمین کو 24 لاکھ 36 ہزارفی کس ملیں گے،ملازمت میں 2 سال باقی رہنےوالے ہر کنٹریکٹ ملازم کو 4 لاکھ 14 ہزار روپے ملیں گے،16سال سےزیادہ ملازمت والےکنٹریکٹ ملازم کو 11 لاکھ 27ہزار دیئےجائیں گے،جبکہ 16 سال کم ملازمت والے کنٹریکٹ ملازمین کو 9لاکھ 47ہزار روپے فی کس ملیں گے۔





















