وزیراعظم کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری کا بھی سرکاری دورے پر چین جانے کا امکان ہے۔ بلاول بھٹو زرداری ساتھ جائیں گے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کا رواں ہفتے چین جانے کا امکان ہے، صدر مملکت کے اہم دورہ چین کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ بلاول بھٹو زرداری بھی صدر مملکت کے ہمراہ چین جائیں گے۔
صدر مملکت چینی ہم منصب سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، سی پیک سمیت علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔






















