پشاور ہائیکورٹ نے شام کے اوقات میں عدالتیں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پشاور اور ایبٹ آباد کے جوڈیشل افسران کو مراسلہ ارسال کردیا،مراسلے کے مطابق پشاور اور ایبٹ آباد کے ڈسٹرکٹ کورٹس میں پائلٹ بنیادوں پرشام کی عدالتیں شروع کررہےہیں،عدالتوں کا اوقات کاردوپہرڈھائی بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک ہونگے۔
مراسلے کےمطابق عدالتوں میں سول کیسزمیں رینٹ اورفیملی کیسزکی سماعت ہوگی،منشیات مقدمےمیں نامزد خواتین اورنابالغ ملزمان کےکیسز کی بھی سماعت کئ جائے گی،عدالتیں ان منشیات مقدمات کو بھی سنیں گی جن میں سزائیں سات سال سے کم ہوں۔






















