وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پاکستان آرڈیننس فیکٹریز ( پی او ایف ) کے علاوہ اسلحہ کی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔
وزارت داخلہ نے پرائیویٹ ڈیلرز سے اسلحہ کی خرید و فروخت پر پابندی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پاکستان آرڈیننس فیکٹری کےعلاوہ کسی بھی ڈیلر کی رسیدیں قابل قبول نہیں ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلحہ ڈیلرز اور لائسنس ہولڈرز بھی ممنوع بور ہتھیار فروخت نہیں کرسکتے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ لائسنس صرف پی او ایف سے خریدے گئے اسلحے کا بنے گا، اس کےعلاوہ پرائیویٹ ڈیلر کے بنائے گئے اسلحے کا لائسنس نہیں بنایا جائے گا۔