سندھ کے ضلع نواب شاہ میں قومی شاہراہ دولت پوربائی پاس پر تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی،حادثے میں 5 پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔
موٹروے پولیس کا کہنا ہےکہ دولت پوربائی پاس پر تیز رفتار مسافر کوچ الٹنے سے 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،جبکہ 20 سے زائد مسافر شدید زخمی ہیں۔
ریسکیوحکام نےجاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو قاضی نواب شاہ اور شاہ پور جہانیاں اسپتالوں میں منتقل کردیا ہے،مسافر کوچ ملتان سےکراچی جا رہی تھی،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔






















