رحیم یارخان پولیس نے ڈی پی او عرفان علی سموں کی قیادت میں کچہ رونتی کے جزیرہ نما علاقے میں انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران پولیس نے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ڈرون کے ذریعے کئی کمین گاہیں تباہ کر دی گئیں جبکہ متعدد ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ڈی پی او عرفان علی سموں نے کہا کہ پولیس کچہ میں مجرمان کے تعاقب میں ہے اور ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے تک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن جاری رہے گا۔





















