وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ چین کے دوران چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ملک میں حالیہ سیلابی صورتحال اور امدادی کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ دریائے راوی، چناب اور ستلج میں طغیانی میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ریسکیو اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے، ریسکیو اور امدادی کارروائیوں کی پیشگی تیاریوں کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور حفاظتی اقدامات مزید تیز کیے جائیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام کو دریائے راوی، چناب اور ستلج میں بڑھتی ہوئی طغیانی کے حوالے سے بروقت آگاہ کیا جائے تاکہ قیمتی جانوں اور املاک کو محفوظ بنایا جا سکے۔






















