سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کےوالد آصف سنجرانی انتقال کرگئے۔
خاندانی ذرائع کےمطابق آصف سنجرانی آغا خان اسپتال کراچی میں زیرعلاج تھے،مرحوم کافی عرصے سے گردوں کےعارضہ میں مبتلاتھے،نمازِجنازہ کا اعلان بعد کیا جائے گا۔
سابق چیئرمین سینیٹ کے والد کے انتقال کے بعد سیاسی حلقوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔






















