سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نےمسلم لیگ نواز کے بانی میاں نواز شریف سے ملاقات سے پہلے پاکستان مسلم لیگ نون میں شمولیت کی تصدیق کردی ۔
رپورٹس کے مطابق کوئٹہ کے نجی ہوٹل میں صحافی نے سوال کیا کہ کیا آج آپ مسلم لیگ نون میں شمولیت اختیارکررہے ہیں ۔ اس کے جواب میں جام کمال خان نے کہا جی ، آج میاں صاحب سے ملاقات ہے ۔ پریس کانفرنس میں باقاعدہ اعلان کریں گے ۔
ان کا مزید کہنا تھا بلوچستان کے لوگ ترستے ہیں کہ وفاقی جماعتیں صوبے پر توجہ دیں انہوں نے کہا کہ امید ہے معاملات بہتری کی طرف جائیں گے کوشش ہے کہ بہتر ٹیم بنا کر بلوچستان کو آگے لے کر جائیں ۔
خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف آج دو روزہ دورے پر کوئٹہ میں موجود ہیں جہاںنواز شریف کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر 20سے زائد اہم سیاسی شخصیات پاکستان مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔بی اے پی کے سردارعبد الرحمن کھیتران ، عاصم کرد گیلو، نور محمد دمڑ،کریم نوشیرانی، شعیب نوشیروانی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
تور عتمانخیل، دوستین ڈومکی سمیت اہم سیاسی شخصیات بھی ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کریںپاکستان مسلم لیگ (ن) کی سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال سے بھی بات جاری تھی۔