وزیراعظم شہباز شریف سے بیلاروس کے وزیر داخلہ ایوان کبراکوف نے ملاقات کی ہے جس کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ دورہ بیلاروس کے دوران تعاون کے کئی معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط ہوئے، پاکستان بیلاروس کے صدر کے دورہ پاکستان کا منتظر ہے۔
لازمی پڑھیں۔ بیلاروسی وزیر داخلہ کا دورہ پاکستان، محسن نقوی سے ملاقات، اہم معاہدوں پر اتفاق
بیلاروس کے وزیر داخلہ ایوان کبراکوف نے پرتپاک استقبال اور میزبانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور بیلاروس کے صدر کا نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔
ان کا کہنا تھا کہ بیلاروس پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔






















