وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔
سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں پچاس سال بعد ریکارڈ بارش ہوئی جبکہ نالوں پر تجاوزات کی وجہ سے حالات خراب ہوئے ہیں۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنا ہوگا۔
لازمی پڑھیں۔ سیالکوٹ میں 24 گھنٹوں میں 335 ملی میٹر بارش، 64 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ شہروں کے مسائل شہری نمائندے ہی حل کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ شدید مون سون بارشوں نے سیالکوٹ میں 64 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق گزشتہ روز شہر میں 335 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو 31 جولائی 1961 کو ہونے والی 299.2 ملی میٹر کی بارش سے 35.8 ملی میٹر زیادہ ہے۔
اس سے قبل 2010 میں 255 ملی میٹر بارش کا ریکارڈ تھا جو اب بھی دوسرے نمبر پر ہے۔






















