ایس ای سی پی نے تمام ریگولیٹڈ اداروں کو 31 اکتوبر تک ڈیجیٹل پیمنٹ سلیوشنز اپنانے کی ہدایت ہدایت کردی۔
ایس ای سی پی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ملک میں کیش کے بغیر معیشت کو فروغ دینا اور ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ تمام لائسنس یافتہ اداروں کو کاروباری مقامات پر ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام نصب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
راست کیو آر کوڈ اپنانا اور نمایاں طور پر آویزاں کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔ ہدایات پر عمل درآمد ایس ای سی پی کے زیر انتظام اداروں پر لازمی ہوگا۔ نان بینکنگ فنانس کمپنیاں، انشورنس کمپنیاں، مداربہ، سیکیورٹیز بروکرز شامل ہیں۔






















