امیر بالاج ٹیپوقتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،گوگی بٹ بالاج ٹیپو کیس میں شامل تفتیش ہو گیا۔
تفصیلات کےمطابق گوگی بٹ بالاج ٹیپو کیس میں شامل تفتیش ہوکرسی سی پی اوآفس میں پیش ہوگیا، بالاج ٹیپوقتل کیس میں پولیس نے جے آئی ٹی تشکیل دے رکھی ہے۔
گوگی بٹ نے اپنے بیان میں کہامخالفین کی جانب سے جان سے مارنے کی وجوہات پر مفرور رہا،مخالفین کی جانب سےقریبی رشتہ دارکوقتل کیا گیا۔
پولیس نے تفتیش مکمل نہ ہونے کی بنا پرچالان بھی تاحال عدالت میں جمع نہ کرایا،گوگی بٹ نے یکم ستمبر تک عدالت سے ضمانت لے رکھی ہے،یاد رہےکہ عدالت نے گوگی بٹ کو مفرور ہونےکی وجہ سے اشتہاری قرار دیا تھا۔






















