ہنگو میں فرنٹئیر کنسٹبلری کےقلعے پر دہشتگردوں نےحملہ کردیا،حملے میں 2 ایف سی اہلکار شہید، 17 زخمی ہوگئے۔
ہنگومیں دوآبہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں طورہ وڑی کےمقام پرایف سی قلعےپردہشتگردوں نے حملہ کردیا،پولیس اور ایف سی جوانوں کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔
ڈی پی او ہنگو خالد خان نے بتایا کہ خوارجیوں کے خلاف جوابی کارروائی میں ایک سہولت کار سمیت پانچ دہشتگرد بھی مارے گئے,،طورہ وڑی میں پولیس اور ایف سی کا مشترکہ آپریشن جاری ہے
ڈی پی او ہنگو کا کہنا ہے کہ خوارجیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔






















