پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے دور حکومت میں وزارت مواصلات اور پاکستان پوسٹ میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں اور غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق گریڈ 1 سے 15 تک غیر قانونی بھرتیوں سے قومی خزانے کو ایک ارب 21 کروڑ 27 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچا۔
لازمی پڑھیں۔ گیس کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد نہ ہونے سے کسانوں پر 7 ارب روپے کے اضافی بوجھ کا انکشاف
جولائی 2022ء میں پاکستان پوسٹ نے گریڈ 1 سے 15 تک آسامیوں کے لیے اشتہار دیا تھا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزارت مواصلات کو ہدایت کی تھی کہ یہ بھرتیاں 120 دنوں میں مکمل کی جائیں لیکن این او سی میں توسیع کے باوجود بھرتیاں اگست 2023ء تک جاری رہیں۔
آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ خالی آسامیوں سے زائد بھرتیاں کی گئیں اور کوٹہ قواعد کی سنگین خلاف ورزیاں بھی ریکارڈ پر ہیں۔
وزارت مواصلات نے بھرتیوں میں بے قاعدگیوں کو تسلیم کرتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹیاں قائم کیں۔
رپورٹ کے مطابق ان غیر قانونی بھرتیوں سے قومی خزانے کو اب تک ایک ارب 21 کروڑ 27 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔






















