گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن ( این ایف سی ) ایوارڈ کا اجلاس 29 اگست کو طلب کر لیا گیا۔
قومی مالیاتی کمیشن کے پہلے اجلاس میں وفاقی حکومت مالیاتی اعدادوشمار صوبوں کے سامنے رکھے گی۔
وفاقی وزراء پر مشتمل کمیٹی اگلے این ایف سی ایوارڈ کے لیے حکمت عملی وضع کر چکی ہے۔
لازمی پڑھیں۔ صدر مملکت نے 11 ویں این ایف سی کمیشن کی منظوری دیدی
یاد رہے کہ دو روز قبل صدر مملکت آصف علی زرداری نے 11 ویں این ایف سی کمیشن کی منظوری دیدی تھی جس کا وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا تھا۔
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب 9 رکنی کمیشن کے چیئرمین مقرر کئے گئے جبکہ چاروں صوبائی وزرائے خزانہ کمیشن کے رکن ہوں گے اور چاروں صوبوں سے ایک ایک ماہر رکن کمیشن میں شامل کیا گیا ہے۔
پنجاب سے ناصر محمود کھوسہ ، سندھ سے ڈاکٹر اسعد سعید ، خیبر پختوانخوا سے ڈاکٹر مشرف رسول ، بلوچستان سے ڈاکٹر فرمان اللہ این ایف سی کے رکن مقرر کیے گئے ہیں۔
نئے این ایف سی کے ٹرمز آف ریفرنس بھی جاری کر دیئے گئے تھے۔





















