متحدہ عرب امارات میں یو اے ای درہم کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ تگڑا ہوگیا، بھارتی روپیہ اور بنگلہ دیشی ٹکے کے نرخ مستحکم رہے۔
عرب میڈیا کے مطابق 13 نومبر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں یو اے ای درہم 6 پیسے کمی سے 78.14 روپے پر آگیا۔
رپورٹس کے مطابق اب ایک ہزار پاکستانی روپے میں 12.79 درہم ملیں گے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی روپیہ 22.57 اور بنگلہ دیشی ٹکا 30.05 پر مستحکم ہیں۔
واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کے مطابق آج انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 52 پیسے اضافے سے 287 روپے 55 پیسے پر جاپہنچا۔