چین کے صوبے چنھگائی میں زیرتعمیر پل اچانک ٹوٹ گیا،حادثے میں بارہ افراد ہلاک اور چار لاپتہ ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق افسوسناک واقعہ اس وقت رونما ہوا جب پل کی تعمیر کےدوران اسٹیل کیبل ٹوٹ گئی اور پل کا درمیانی ڈھانچہ ٹوٹ کر دریا میں جا گرا۔
حادثے کے وقت تعمیراتی مقام پر 15 مزدور اور ایک پروجیکٹ مینیجر موجود تھے،لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔





















