جمعہ المبارک کے موقع پر آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت صوبہ بھر کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کردی۔
آئی جی پنجاب عثمان انورکا کہنا ہےکہ ڈی پی اوز سمیت سینئرپولیس افسران جمعتہ المبارک کےموقع پر علاقائی مساجد کا دورہ کریں، پولیس افسران نماز جمعہ کے بعد مساجد میں شہریوں کےمسائل سنیں، سینئر افسران مساجد کے ذریعے شہریوں کے گھر کی دہلیز پر انکے مسائل سن کر حل کریں۔
مزیدکہاشہریوں کو پولیس کی طرف سے دی جانےوالی خدمات اور سہولیات سے آگاہ کیا جائے،مساجد،امام بارگاہوں،مزارات اہم مقامات کی سکیورٹی یقینی بنائیں،معاشرےکی اصلاح،امن وانصاف کی فراہمی میں ممبرومحراب کا اہم کردار ہے۔






















