وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کے لیے جمعرات 21 اگست تک ایک دن کی توسیع کردی گئی ہے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری اسکیم میں صرف 1,640 نشستیں باقی ہیں اور حالیہ بارشوں اور ہنگامی صورتحال کے باعث درخواست گزاروں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ مطلوبہ درخواستیں موصول ہونے یا نشستوں کے مکمل ہونے پر درخواستوں کی وصولی فوری طور پر روک دی جائے گی۔
عازمین سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر نامزد بینکوں یا آن لائن پورٹل کے ذریعے اپنی درخواستیں جمع کروائیں۔






















